بین الاقوامی:فرانس کے شہر بیزیرس Béziers میں انور مسجد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں اس شہرکی بلدیہ کے حکام اور پارلیمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ میڈی لیبر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر بیزیرس میں انور مسجد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں سنیٹر نیکلس ڈومسٹ اس شہر کے مئیر ریمنڈ کو ڈرس اور پارلیمنٹ میں اس شہر کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
مسجد کے سسٹم کو چلانے والی انجمن کے سربراہ عبدالعزیز الہروف نے اس بارے کہا ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ جو نماز پڑھنے کے لیے شہر کے مرکز میں نہیں جا سکتے اسی وجہ سے بیزیرس شہر میں مسجد کی تعمیر کی اہمیت دو چنداں ہو جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پیرس کے شہر بیزیرس کی کل آبادی ستر لاکھ ۹۰۰ افراد ہے جس میں پانچ مساجد ہیں اور اس مسجد میں ۴۹۴نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
source : http://shabestan.net