بین الاقوامی:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم موجود ہے جس کی لمبائی 2.28 اور چوڑائی 1.55میٹر ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم موجود ہے کہ جس کی لمبائی 2.28اور چوڑائی 1.55میٹر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس قرآن کریم پر پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے اور یہ قرآن کریم ۲۱۸صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا وزن ۵۰۰کلوگرام ہے اور یہ کاغذ اورکپڑے پر تحریر کیا گیا ہے۔
اس قرآن کریم کا غلاف بکری کی کھال سے بنایا گیا ہے کہ جو انتہائی نفیس اور خوبصورت نقش ونگار سے مزین ہے۔
افغانستان کے مشہور خطاط محمد صابریاقوتی نے اپنے شاگردوں کے ساتھ مل کر۲۰۰۴ء ک اس قرآنی نسخے کی خطاطی کا آغاز کیا تھا اور ستمبر۲۰۰۹ء کو اس کی خطاطی کا کام ختم ہوا تھا۔
source : http://shabestan.net