اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

بسلسلۂ میلاد بنت الرسول ام ابیہا سلام اللہ علیہا، حسینیہ امام خمینی (رح) میں جشن عصمت /

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شعرا اور ذاکرین اھل بیت علیھم السلام سے خطاب کرتےہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعات کے سلسلہ میں مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ جشن حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوا۔

رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایا کہ نورانیت کے لحاظ سے صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے بعد بے مثال شخصیت ہیں اور اسلامی انقلاب کےان برسوں میں حضرت فاطمۃ سلام اللہ علیھا اور حضرت امام زمانہ علیہ السلام کےاسماء مبارک کا ذکر ایک الھی اور ایمان نیز دل کی گہرائيوں سے نکلنےوالا ذکر بن گیا ہے۔

آپ نےفرمایا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے گذشتہ بتیس برسوں کا راستہ ہمیشہ رکاوٹوں، خلاف ورزیوں اور دشمنیوں کی بناپر دشوار رہی ہے لیکن اپنی سیدھی راہ پر باقی رہنا، منحرف نہ ہونا اور اپنے نعروں اور اھداف کو مدنظر رکھنا جنہیں امام خمینی رح نے بیان فرمادیاتھا اس اسلامی انقلاب کی اہم ترین خصوصیت ہے۔

آپ نے فرمایا امید کےساتھ آگے بڑھنے اور ٹھوس قدم اٹھانے سے دنیا کی کوئي بھی طاقت اس انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

آپ نے فرمایا کہ استقامت و ثبات، تحریک جاری رکھنا، اور اسلامی انقلاب کے اصولوں اور اقدار پر قائم رہنے سے مسلمان قوموں اور عالمی مبصرین کےدلوں میں امید کے شگوفے کھلے ہیں اور اس انقلاب کی خصوصیت یہ ہےکہ یہ آج اسی طرح جاری ہے جیسے پہلے تھا۔

آپ نے فرمایا اگر ملت ایران سامراج کی دھمکیوں کے نتیجےمیں پسپائي اختیارکرلیتی اور اپنے اھداف سے ہاتھ کھینج لیتی تو قوموں کے دلوں میں یہ امید پیدا نہ ہوتی ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا اورحضرت امام زمانہ علیہ السلام کےاسمائے مبارکہ کی برکت اور ائمہ اطہار سلام اللہ علیھم کی عنایات نیز ملت ایران کی استقامت سے امید کہ پودے آج بارور ہوگئےہیں چنانچہ ہمیں اس توسل اور توجہ نیز خدا کے اس فضل و کرم کو برقراررکھنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں غرور وتکبر میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

 


source : www.almonji.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 100 سے زائد ...
آذربايجانی حكومت كا اسلامی كتب درآمد كرنے كے ...
یافا میں صیہونیوں کی جانب سے مسلمانوں کی قبروں کی ...
فرانس کے شہر اوزز میں ایک نئی مسجد کی تعمیر
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی اسلام دشمن سازش
ہندوستان: مسلم خاتون پائلٹ نے لائسنس حاصل کر لیا
آذربائیجان میں بھی؛ سعودی ڈالر اور وہابیت کی ...
مسجد الحرام کے امام کی ہرزہ گوئی پر اہل بیت(ع) ...
لیبیا کی فوج کی پیشقدمی
افغانستان: 20 طالبان دہشتگرد ہلاک

 
user comment