حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے اپنے بیان میں آل سعود اور آل نہیان حکومتوں کی جانب سے بحرین پر جارحیت اور اس ملک کے مظلوم عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو عقلی، شرعی اور بین الاقوامی کے معیاروں کے منافی قرار دیا۔
بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا بیان
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے بیان میں کہا: ہم مملکت بحرین پر سعودی عرب اور امارات کی لشکر کشی اور اس ملک کے عوام کو قتل اور زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہیں جو تمام عقلی، شرعی اور بین الاقوامی معیاروں کے منافی ہے حکومت بحرین کو متنبہ کرتے ہیں ـ جس نے امریکہ کی استکباری طاقت کے نمائندے سے مسکراہٹوں کے تحفے دے کر، بحرینی عوام کے قتل عام کی اجازت حاصل کی وہی عوام جنہوں نے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے قیام کیا ہے ـ کہ صدام، بن علی اور حسنی مبارک جیسے اشخاص کے انجام سے عبرت حاصل کرے اور جان لے کہ وہ اپنے جبر و ستم اور جرائم کے ذریعے قدم بقدم اپنے سقوط و زوال کی طرف قدم بڑھ رہی ہے۔
انھوں نے کہا ہے: اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر یہ تمام مسلمانان عالم کی ذمہ داری ہے کہ حتی ایک انسان کی مظلومیت کی صدا سن کر بھی خاموش اور چین سے نہ بیٹھیں۔
انھوں نے کہا: میں اپنے بیان کے آخر میں بین الاقوامی اداروں اور اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان جرائم راستہ روکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
source : www.alimamali.com