ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے کوبانی پر کار بموں کے ذریعے ہوئے داعش کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش نے ترکی سے کوبانی پر حملہ کیا۔
صلاح الدین دمیرتاش نے مزید کہا: ہمارے پاس تصاویر اور دستاویزات موجود ہیں جن کی بنا پر ہم یہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ دھشتگردوں نے ترکی سے کوبانی کی محافظ فورس پر حملہ کیا ان تصاویر کے مطابق داعش کے عناصر ترکی کی وزارت زراعت سے وابستہ عمارت کی چھت سے کوبانی کی سرحد پر تعینات فورس پر گولہ باری کر رہے ہیں ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ داعش کے عناصر کس طرح سے حکومتی عمارت کی چھت پر پہنچے؟
انہوں نے '' غازی عنتاب‘‘ کے علاقے میں ایک کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اگر چہ حکومتی ادارے داعش کے ساتھ ترکی کے ہر قسم کے روابط کا انکار کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس موجود دستاویز ترکی اور داعش کے درمیان پائے جانے والے گہرے روابط کو ثابت کرتی ہیں۔
ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے مزید کہا: داعش کے درندہ عناصر بہت آسانی کے ساتھ ترکی کے سرحدی علاقوں کا استعمال کرتے ہیں اور کوئی انہیں روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے۔
source : www.abna.ir