عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے ایک بیان میں اردنی پائلٹ کو زندہ جلائے جانے کو وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے داعش دہشتگردہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے- انھوں نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کا یہ اقدام، نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ تمام ادیان الی کے اصول کے منافی ہے اور یہ دہشتگرد گروہ، دنیا کو دور جاہلیت کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے- عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے اردنی پائلٹ کو زندہ جلائے جانے کے سانحے پر اردن کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے- انھوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مکمل طور پر متحد ہوجائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کردیا ہے- واضح رہے کہ اردنی پائلٹ کو نذر آتش کرنے کے داعش دہشتگرد گروہ کے اقدام کی، عرب ليگ نے، ایسی حالت میں مذمّت کی ہے کہ بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب اور خود حکومت اردن کا، اس دہشتگرد گروہ کی تشکیل میں نمایاں کردار رہا ہے-
source : www.abna.ir