آل خلیفہ کے مزدوروں نے گزشتہ شب بحرین کے ایک معروف عالم دین کو پر امن مظاہروں کے دوران زد و کوب کیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کے مزدوروں نے گزشتہ شب بحرین کے ایک معروف عالم دین کو پر امن مظاہروں کے دوران زد و کوب کیا۔
بحرین کے ہیومن رائٹس واچ ادارے نے خبر دی ہے کہ کل رات بحرین کے سکیورٹی فورس نے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی بن احمد الجد حفصی کو سنابس کے علاقے میں پرامن مظاہرے کے دوران زد و کوب کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق شیخ الجد حفصی کو سیاسی فعالیت کرنے کی وجہ سے اس سے پہلے کئی بار حکومت کی طرف سے دھمکی دی جا چکی تھی۔
شیخ الجد حفصی نے کہا: ہم کسی بھی صورت میں انقلابی تحریک سے دست بردار نہیں ہوں گے جب تک کہ ہمارا انقلاب کامیاب ہو جائے یا ہم شہید ہو جائیں ہم اپنے بچوں کو سڑکوں پر بھیج کر گھر میں نہیں بیٹھ سکتے۔
جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ رژیم کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ان عالم دین پر کئے گئے حملے کی فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں شیخ علی سلمان کو گرفتار کیے جانے کے بعد اس ملک کے مختلف شہروں میں مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
source : www.abna.ir