کی رپورٹ کے مطابق اکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ظالم و جابر بادشاہ ملک سلمان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور تمام جرائم میں ان کی مدد کریں گے لیکن نواز شریف کی اس بات سے پاکستانی قوم متفق نہیں ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ظالم بادشاہ کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے جس کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ یمنی بچوں ، عورتوں اور بےگناہ شہریوں کے خون سے رنگین ہیں۔ سعودی شفیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے یمن تنازع پر تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ سعودی عرب کو یقین دہائی کرائی ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تمام فورم پرایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مشکلات میں پھنسے ہوئے پاکستان کو دوسرے ممالک کی مشکلات میں گرفتار کرنا پاکستان کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور نواز شریف کی خام اور جذباتی پالیسیاں پاکستان کو برباد کرسکتی ہیں۔
source : abna