اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

قومی ایکشن پلان کے باوجود دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی پلان کے اقدامات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ اس پلان کے نافذ العمل ہونے کے باوجود دہشت گردی کی وارداتیں باعث تشوی
قومی ایکشن پلان کے باوجود دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی پلان کے اقدامات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ اس پلان کے نافذ العمل ہونے کے باوجود دہشت گردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، جس سے عوام کو اپنا تحفظ خود کرنے کا تاثر دیا جا رہا اور اگر یہ تاثر قائم رہا تو ملت جعفریہ اپنے سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام محروم طبقات کے جان و مال، عزت و آبرو اور آئینی حقوق کا تحفظ کرنے میں حق بجانب ہوگی۔

پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی پلان کے نفاذ کے بعد سے ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی یکطرفہ دہشت گردی کے واقعات کے حقائق تاحال منظر عام پر نہ لانے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تاخیری حربے استعمال کرنا باعث تشویش اور قابل مذمت فعل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ علماء کونسل مظلوموں کی حمایت اور ظلم کے خلاف جدوجہد کے نصب العین کے تحت وطن عزیز پاکستان کی تمام مظلوم اور محروم عوام کے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گی۔

انہوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی اتحاد بین المسلمین اور دیگر تمام طبقات کے مابین اخوت و بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے اور عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے دینی جماعتوں کے پلیٹ فارم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے قیام اور کامیابیوں کو بھی شیعہ علماء کونسل کی اتحاد امت کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ میں نفاق ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن عناصر آج خود اپنے ناپاک عزائم سمیت گندگی کے ڈھیر پر کھڑے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لیے ملک کے ایوانوں اور ایوانوں سے باہر کی جانے والی مثالی جدوجہد کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوام پر زور دیا کہ وہ نمائندہ قومی ملی جماعت شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بھرپور ساتھ دے کر روشن ماضی اور درخشاں حال کی طرح مستقبل کو بھی تابناک بنائیں گے۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی کابینہ کا تنظیمی دورانیہ مکمل ہونے پر صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور انکی کابینہ کی کارکردگی کو سراہا اور اگلے دورانیہ کیلئے براہ راست اپنی نگرانی میں تنظیم نو کا بھی اعلان کیا۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، زاہد علی آخونزادہ اور سید اظہار بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یافا میں صیہونیوں کی جانب سے مسلمانوں کی قبروں کی ...
فرانس کے شہر اوزز میں ایک نئی مسجد کی تعمیر
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی اسلام دشمن سازش
ہندوستان: مسلم خاتون پائلٹ نے لائسنس حاصل کر لیا
آذربائیجان میں بھی؛ سعودی ڈالر اور وہابیت کی ...
مسجد الحرام کے امام کی ہرزہ گوئی پر اہل بیت(ع) ...
لیبیا کی فوج کی پیشقدمی
افغانستان: 20 طالبان دہشتگرد ہلاک
فتوے باز تکفیری آج گندگی کے ڈھیر پر تنہا کھڑے ہیں ...
قرآن سوزی پر او آئی سی كی خاموشی ناقابل قبول ہے

 
user comment