اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب کی مجلس خبرگان کو انقلابی رہنے، انقلابی سوچنے اور انقلابی عمل کرنے کی تاکید

چوتھی مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے سربرا ہ اور اراکین نے جمعرات کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آخری بار ملاقات کی- اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے چھبیس فروری کے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں عوام کی شاندار شرکت کی قدر
رہبر انقلاب کی مجلس خبرگان کو انقلابی رہنے، انقلابی سوچنے اور انقلابی عمل کرنے کی تاکید

چوتھی مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے سربرا ہ اور اراکین نے جمعرات کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آخری بار ملاقات کی- اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے چھبیس فروری کے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں عوام کی شاندار شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے ان انتخابات میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی- آپ نے فرمایا کہ ان انتخابات میں باسٹھ فیصد رائے دہندگان کی شرکت جمہوریت کے دعویدار بہت سے ملکوں کے مقابلے میں ایک بڑا تناسب ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے عوام نے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر وسیع پیمانے پر حاضر ہو کر اچھی طرح سے اپنی ذمہ داری پوری کر دی، فرمایا کہ اب حکام کی باری ہے کہ وہ اپنے فرائض پرعمل کریں- آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مجلس خبرگان کا فریضہ انقلابی رہنا، انقلابی طریقے سے سوچنا اور انقلابی عمل کرنا ہے-

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حکومتی عہدیداروں کے فرائض کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت ان کے سامنے استقامتی اقتصاد پرعملدرآمد ، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تیز رفتار ترقی اور ایران، ایرانی عوام اور ایرانی نوجوانوں کو ثقافتی یلغار سے محفوط رکھنے جیسی تین اہم ذمہ داریاں ہیں- اور حکومتی عہدیدارں کو ان تینوں امور پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے-

آپ نے موجودہ صورتحال میں ان تین اہم باتوں کا ذکرکرتے ہوئے ملک میں اغیار کے اثرورسوخ کی روک تھام کو بہت ہی اہم معاملہ قرار دیا اور فرمایا کہ حقیقی ترقی و پیشرفت کا واحد راستہ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں ملک کی اندرونی ساخت کو مضبو ط رکھنا، انقلابی خصوصیات کی پاسداری، جہادی تحریک کی بقا، اسلامی اور قومی عزت و شناخت کی حفاظت اور دنیا کے خطرناک دھارے میں شامل نہ ہونا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کو چھوڑ کر ایران دنیا کے سبھی ملکوں سے تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے- آپ نے علاقے میں جاری جنگوں کو پوری طرح سیاسی قرار دیا اور فرمایا کہ دشمنان اسلام کی کوشش ہے کہ ان اختلافات کو مذہبی اختلافات میں تبدیل کر دیں تاکہ یہ اختلافات آسانی سے ختم نہ ہو سکیں- آپ نے فرمایا کہ ہمیں اس خطرناک مقصد کی تکمیل میں مدد نہیں کرنی چاہئے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یافا میں صیہونیوں کی جانب سے مسلمانوں کی قبروں کی ...
فرانس کے شہر اوزز میں ایک نئی مسجد کی تعمیر
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی اسلام دشمن سازش
ہندوستان: مسلم خاتون پائلٹ نے لائسنس حاصل کر لیا
آذربائیجان میں بھی؛ سعودی ڈالر اور وہابیت کی ...
مسجد الحرام کے امام کی ہرزہ گوئی پر اہل بیت(ع) ...
لیبیا کی فوج کی پیشقدمی
افغانستان: 20 طالبان دہشتگرد ہلاک
فتوے باز تکفیری آج گندگی کے ڈھیر پر تنہا کھڑے ہیں ...
قرآن سوزی پر او آئی سی كی خاموشی ناقابل قبول ہے

 
user comment