کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی صوبہ رقہ میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایک حملے میں دسیوں داعشی مارے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں جسے روسی فضائیہ کی بھی مدد حاصل تھی شامی فورسز الطبقہ ائربیس سے پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر " مثلث الرصافہ" میں داخل ہوگئیں جس کے دوران کم ازکم پینتالیس داعشی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
اس کارروائی کے نتیجے میں "مثلث الرصافہ" کے علاقے میں موجود دہشت گرد فرار کر گئے ہیں، شامی فوج نے اس علاقے میں تیل اور گیس کی تنصیبات کے ساتھ ہی الرصافہ کو الطبقہ سے ملانے والی شاہراہ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ اس علاقے میں بھی داعش سے وابستہ متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ادھر شمالی حمص کے علاقے" عین الحسین" میں جبھتہ النصرہ سے وابستہ کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی کئی بکتر بندگاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
درایں اثنا اسپوتنک نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حلب کے شہر " منبج" کے قریبی علاقے " غندورہ" میں داعش کے سفاک عناصر نے چھتیس افراد کو نہایت بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا ہے۔
-بتایا جاتا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے " منبج" کی فوجی کونسل کے مرکز پر حملے کے دوران کرد رضا کاروں کی وردی پہن رکھی تھی، جس کی بنا پر مقامی لوگ دھوکہ کھا گئے اور ان کے استقبال کے لئے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے کہ جنہیں داعشیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مارے جانے والوں میں زیادہ تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔
source : abna24