اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

بڈگام میں نہتے عوام پر فورسز کا جبر و قہر، آغا حسن کا صدائے احتجاج

انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے رٹھ سونہ بڈگام میں نہتے عوام پر فورسز کے جبرو قہر اور علاقے میں توڑ پھوڑ کی درندانہ کاروائیوں کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن احتجاجی جلوسوں پر طاقت کے بےتحاشہ استعمال سے وادی کی سنگین صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جارہی
بڈگام میں نہتے عوام پر فورسز کا جبر و قہر، آغا حسن کا صدائے احتجاج

انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے رٹھ سونہ بڈگام میں نہتے عوام پر فورسز کے جبرو قہر اور علاقے میں توڑ پھوڑ کی درندانہ کاروائیوں کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن احتجاجی جلوسوں پر طاقت کے بےتحاشہ استعمال سے وادی کی سنگین صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جارہی ہے۔ رٹھ سونہ بڈگام میں مزاحتمی قیادت کی طرف سے مشتہر شدہ پروگرام کے تحت عوامی اجتماع کو روکنے کیلئے فورسز نے پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا اور نہتے لوگوں کو زدو کوب کیا۔ مکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور مکینوں کی بے رحمانہ مارپیٹ کی گئی ۔ آغا صاحب نے اس واقعہ کو ریاستی دہشت گردی کی ایک اور سیاہ مثال سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جذبات ، خواہشات اور محسوسات کا پُرامن طور پر مظاہرہ کرنا ایک تسلیم شدہ انسانی اور جمہوری حق ہے۔ کشمیری قوم پُرامن احتجاجی تحریک سے عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے ذمہ داریوں کا احساس دلارہے ہیں۔ ہماری پُرامن احتجاجی تحریک کو ختم کرنے کیلئے بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف عملاً جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ آغا صاحب نے وڈون بڈگام کے زخمی نوجوان جاوید احمد کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فرانس کے شہر اوزز میں ایک نئی مسجد کی تعمیر
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی اسلام دشمن سازش
ہندوستان: مسلم خاتون پائلٹ نے لائسنس حاصل کر لیا
آذربائیجان میں بھی؛ سعودی ڈالر اور وہابیت کی ...
مسجد الحرام کے امام کی ہرزہ گوئی پر اہل بیت(ع) ...
لیبیا کی فوج کی پیشقدمی
افغانستان: 20 طالبان دہشتگرد ہلاک
فتوے باز تکفیری آج گندگی کے ڈھیر پر تنہا کھڑے ہیں ...
قرآن سوزی پر او آئی سی كی خاموشی ناقابل قبول ہے
عید میلاد النبی کے موقع پر جشن و محافل کا اہتمام

 
user comment