اردو
Tuesday 7th of May 2024
0
نفر 0

نئی دہلی میں ہندوستانی وزیرخارجہ سے افغان وزیردفاع کی ملاقات/ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر افغانستان اور ہندوستان کی تاکید

افغانستان اور ہندوستان نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو پہلے سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیردفاع طارق شاہ بہرامی نے نئی دہلی میں ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی - اس ملاقات میں ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہاکہ نئی دہلی افغانستان میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کابل کی مدد کرنے کو تیار ہے -
ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے لئے بیرونی حمایت علاقے میں بدامنی کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا باعث بنے گی -
سشماسوراج نے کہا کہ نئی دہلی افغانستان میں قیام امن کے لئے کابل کے نئے منصوبے کی حمایت کرتا ہے -
افغانستان کے وزیردفاع طارق شاہ بہرامی نے بھی جو ہندوستان کی دفاعی نمائش میں شرکت کے لئے نئی دہلی گئے ہیں افغانستان میں قیام امن کے عمل میں ہندوستان کے مثبت کردار کی تعریف کی -

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بنگلا دیش نے سرحد پر باردوی سرنگیں بچھانے پر ...
اعش نے ایک جاپانی یرغمالی کو ہلاک کر دیا
یوم قدس کے موقع پرعراق، شام، لبنان، نائیجیریا، ...
ایران کے شہر رشت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر ...
یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...
كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...

 
user comment